ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسرائیلی عدالت فلسطینی کو17 سال قید،17 ہزار ڈالرجرمانہ کی سزا

اسرائیلی عدالت فلسطینی کو17 سال قید،17 ہزار ڈالرجرمانہ کی سزا

Thu, 26 Apr 2018 12:32:02    S.O. News Service

الخلیل25اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست فلسطینی شہری کو 17 سال قید با مشقت اور 60 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سزا پانے والے فلسطینی نوجوان محمد فھیم الشلالدہ کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے شمالی قصبے سعیر سے ہے۔ جرمانے کی رقم امریکی کرنسی میں 17 ہزار ڈالر بنتی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے اسیر شلالدہ پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے دو سال قبل بیت امر کے مقام پر اپنی گاڑی تکے اسرائیلی فوجیوں کو روند دیا تھا جس کے بعد اس کے خلاف فوجیوں کو کچلنے کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔


Share: